امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

امارات کی لیگ آئی ایل ٹی 20 کی 6 فرنچائزز کا نئے کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ

دبئی ( سپورٹس لنک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا سیزن 3 نئی تیاریوں کے ساتھ واپس آرہا ہے کیونکہ 6 فرنچائز نے کچھ بڑے ناموں کے معاہدے کرلئے ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کا عمل جون سے شروع ہوا جو 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹیمیں آئی ایل ٹی 20 ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد اپنے اسکواڈ میں مزید کھلاڑیوں یا متبادل کھلاڑیوں کو شامل کرسکتی ہیں۔

ٹیمیں ایک ڈرافٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے اضافی کھلاڑیوں کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بناسکتی ہے۔ جو اگلے ماہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ابوظبی نائٹ رائیڈر نے اللہ محمد غضنفر، گداکیش موتی، حسن خان، روسٹن چیس اور ٹیرنس ہندس کو سائن کیا ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز نے ڈین لارنس، ڈیوڈ پین، فخر زمان، لوکی فرگوسن اور میکس ہولڈن کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ دبئی کیپٹل نے ایڈم روسنگٹن، برینڈن میک مولن، گاروکا سنکیتھ، گلبدین نائب، جیفری وینڈرسی، جو برنز، جو ویدرلی، نجیب اللہ زدران، اوبیڈ میک کوئے، اسکاٹ کوگلین، شرف الدین اشرف اور شائی ہوپ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

گلف جائٹس نے ایڈم لیتھ، ڈومینک ڈریکس، ڈینیئل ورال، ابراہیم زدران، مارک اڈیئر، ٹام کرن، ٹائمل ملز اور وحید اللہ زدران تو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

ایم آئی ایمریٹس نے روماریو شیفرڈ، ٹام بینٹن، فرید احمد، تھامس جیک ڈراکا، بین چارلس ورتھ سے معاہدہ کیا ہے۔
جبکہ شارجہ واریئرز نے ایڈم ملن، عادل رشید (سیزن 2 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر واریئرز کی جانب سے کھیلے تھے)،

ایشٹن اگر، اوشکا فرنینڈو، بھانوکا راجا پاکسے، ڈینیئل سیمس، گس ایٹکنسن، ہرمیت سنگھ، جیسن رائے، کریم جنت، کیمو پال، میتھیو ویڈ، ویرن دیپ سنگھ اور ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

تعارف: News Editor