اتھلیٹکس فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریس گلگت بلتستان میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔ صدر فیڈریشن برگیڈیئر وجاہت حسین
اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار مردوں اور خواتین کی میرا تھن ریس گلگت بلتستان میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔
گزشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں
اور مردوں کی میرا تھن ریس 22 ستمبر کو گلگت میں جبکہ خواتین کی میرا تھن ریس 24 ستمبر کو ہنزہ میں منعقد ہوگی۔
انہوں نےکہا کہ ریسز میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ ریسز میں شرکت کی خواہش رکھنے والے مرد اور خواتین اپنے، اپنے ناموں کا انداز 21 ستمبر تک کروا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کریم شاہ کو ریس کا چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے اور مزید معلومات کے لئے گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سکندر مرزا سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ ریسز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
یہ میرا تھن ریسز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔