ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئین شپ گریڈ 2 ‘ راولپنڈی کی شاندار کامیابی

ایس اے ایف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ چیمپئین شپ گریڈ 2 ‘

راولپنڈی پی ڈی کی شاندار کامیابی۔ آزاد کشمیر 155 رنز سے ہار گیا۔

محمد ارسلان کی 168 رنز کی ناقابل شکست طوفانی اننگز کے باعث مرد میدان میں چھائے رہے۔

محمد عاصم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی(اسپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی فزیکل ڈس ایبلیٹی ٹیم نے محمد ارسلان کی ناقابل شکست 168 رنز کی ریکارڈ طوفانی اننگ کی بدولت شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ گریڈ 2 کے چوتھے میچ میں شاندار  کامیابی حاصل کرلی ۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اورپاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرمی کرکٹ گراونڈ پنڈی میں گریڈ 2 کے مرحلہ میں آزاد کشمیر پی ڈی ٹیم کو 155 رنز کے بھاری مارجن سے  شکست کا سامنا کرنا پڑ۔

کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی  پی ڈی کی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر260 کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔

محمد ارسلان نے انتہائ جارحانہ سینچری 168 رنز 70 گیندوں پر 28 خوبصورت چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے بنائ جبکہ حضیفہ خان نے 24 گیندوں پر 40 رنز میں 7 چوکے اور ایک چھکا  لگایا۔

آزاد کشمیر پی ڈی کی جانب سے شوکت علی 36  رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد کامران  نے 1 وکٹ سمیٹی۔جواب میں آزاد کشمیر کی ٹیم 7 وکٹوں پر 105 رنز بنا سکی۔

جاوید حسین  نے 46 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 38 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئیے۔ محمد امتیاز نے 22 رنز ناٹ آوٹ میں 4 چوکے لگائے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے محمد عاصم نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے24 رنز کے عوض3 کھلاڑیوں کو شکار کیا، بلال عظیم اور قیوم خان  نے 2-2 وکٹ حاصل کیں۔

مہمان خصوصی صدر گرین لینڈ کرکٹ کلب غلام مصطفی اور کراچی کنگز کے کھلاڑی  ذیشان ملک نے فاتح ٹیم راولپنڈی پی ڈی کے محمد ارسلان کو ناقال شکست ریکارڈ جارحانہ 168 رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔

اس موقع پر ریجنل ہیڈ راولپنڈی سید رافیع ہاشمی بھی موجود تھے

تعارف: News Editor