پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات

ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی رانا ثنا اللہ سے ملاقات

اسلام آباد ) سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاںسے ملاقات کی

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے وفد نے بھی رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی جاری اعلامیہ کے مطابق رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے حالیہ دور میں بہت سی کامیابیاں اپنے نام کی ہیں حکومت پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی ہے مارچ 2024 میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے T-20 ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ ملکر، فیڈریشن کی بہتری کیلئے اقدامات کریگی۔

تعارف: News Editor