کرکٹ

کراچی ؛ زون تین اور زون چار کی پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ میں کامیابی


زون تین اور زون چار کی پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ میں کامیابی

کراچی ( اسپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کے چوتھے راؤنڈ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے میچ میں زون تین نے زون دو کو 116 رنز سے جبکہ دوسرے میچ میں زون چار نے زون ون کو 166 رنز سے شکست دیدی۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر زون تین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 208 رنز 40 اوورز میں بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ملک زرار نے 70،سمیع اللہ آفریدی 48 عاشر انصاری 39،شاہ زیب نے 32 رنز بنائے علی شنواری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں عمر اعجاز اور بصیر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں زون دو کی ٹیم پہلی اننگز میں 144 رنز بناکر آوٹ ہوگئی عمر ذیشان لویا 44،طارق بخت 34،وہاج ریاض نے 22 رنز بنائے اسرار احمد نے 4 وکٹیں فہد امین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

زون تین نے دوسری اننگز 6 -331رنز 89،2 اوورز میں بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ حبیث اللہ نے شاندار ناقابل شکست سنچری 118 رنز عبدالرافع 72 رنز حاشر انصاری نے 44 رنز بنائے بصیر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں

زون دو دوسری اننگز میں 279 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی محمد سہیل 91،طارق بخت 53،عمر ذیشان لویا نے 53 رنز بنائے اسرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کر کے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں309 رنز 73.4 اوورز میں بناکر آوٹ ہوگئی

عبداللہ فضل سنچری 122،احد علی 50،یاسر مشتاق 41،عزیر علی خان نے 30 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے مرزا احسن جمیل اور بہادر علی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جواب زون ون پہلی اننگز میں139 رنز 41،5 اوورز میں بناکر آوٹ ہوگئی.

احمد خان 24،فرمان احمد نے 20 رنز بنائے افنان خان نے 5 وکٹیں محمد آصف نے 3 وکٹیں حاصل کیں زون چار نے دوسری اننگز میں 157 رنز 8 وکٹوں پر اننگز ڈیکلیئر کردی عبداللہ رفاہی 35،عبداللہ فضل نے 31 رنز بنائے

رحمان غنی نے 3 وکٹیں حاصل زون ون دوسری اننگز میں 161 رنز 36،1 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی زبیر دلاور 33،بہادر علی 33،محمد صائم نے 35 رنز بنائے افنان خان نے 5 وکٹیں حاصل کر کے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں.

Related Articles

Back to top button