کومبیکس اسپورٹس سافٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا ; زبیر ماچا

کومبیکس اسپورٹس سافٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔زبیرماچا

ٹرینٹی گرینز نے کومبیکس اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ سافٹ بال چیمپئین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی۔ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام ” کومبیکس اسپورٹس سافٹ بال ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئین شپ” کا ٹائٹل ٹرینٹی گرینز نے کراچی وائٹس کو5 رنزسے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ٹرینیٹی گرلز اسکول اینڈ کالج گراؤنڈ پرکھیلے گئے

فائنل میں ٹرینٹی گرینز نے تین اننگز میں 8 رنز اسکور کئے کراچی وائٹس تین اننگز میں 3 رنز بنا سکی فاتح ٹیم کیجانب سے امینہ مشتاق،زینب ناصر اور فائزہ بابر نے 2 دورنز اسکور کئے

جبکہ کراچی وائٹس کیجانب سے مریم، کلثوم اور مرفرا نے 1 ایک رنز بنائے تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زیبر ماچا تھے

اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن کے صدر آصف عظیم، ٹرینٹی کالج کی پرنسپل مسز آئرین پرل (IRENE PEARL)، سیکریٹری آڈٹ کامران کلیم، فیڈریشن کی نائب صدر تہمینہ آصف،

کراچی سافٹ بال کے صدر محمد ناصر، سیکریٹری فراز اعجاز، الزبتھ مجید گل،ناہیدلیاقت،کھلاڑیوں اورطالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جی ایم کومبیکس اسپورٹس زبیرماچا کاکہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں

صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کا پیغام کومبیکس اسپورٹس کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں پہنچائیں گے تعلیمی اداروں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نوجوان کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع حاصل ہوں گے

جس کیلئے کومبیکس اسپورٹس قومی سطح پر سافٹ بال کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا فیڈریشن کے صدر آصف عظیم کاکہنا تھا

کہ ٹیلنٹ ہنٹ چیمپئین شپ کے دوران تمام ٹیموں نے جس مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا میں اپنی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

خصوصا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کراچی سافٹ بال کی کارکردگی لائق تحسین ہے آخر میں زبیر ماچا نے آصف عظیم،کامران کلیم، مسز آئرین پرل اور تہمینہ آصف کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیز،شیلڈز اور سوینیئرز تقسیم کئے۔

تعارف: News Editor