کھیلتا پنجاب گیمز کی رجسٹریشن شروع
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز کھیلتا پنجاب گیمز کی رجسٹریشن شروع ہوگئی
جو27 ستمبر تک جاری رہے گی۔
کھیلتاپنجاب گیمز 2024 رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR کوڈ کو سکین کریں
انٹرکلب ڈسٹرکٹ لیول،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح کے مقابلہ جات 10کروڑ سے زائد کے انعامات
انڈر22کے مقابلے 15ہزار کلبز کے 10لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کی اگلے سات روز تک رجسٹریشن جاری
انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر 6گیمز،اتھلیٹکس، کرکٹ (ٹیب بال)، بیڈمنٹن،فٹ بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا
انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے 2سے11اکتوبر تک ہوں گے انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول کے مقابلے 16اکتوبر سے29اکتوبر تک ہوں گے
انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح میں 12،12کھیلوں کے مقابلے،جن میں اتھلیٹکس،کرکٹ (ٹیب بال)، باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی، میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،
ہاکی، والی بال اور آرچری کے مقابلے انٹر ڈویژن لیول پر دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو فی کس دس ہزار روپے کی کٹ انٹر ڈویژن لیول کے کھلاڑی کو دو ہزار ڈیلی الاؤنس،ٹریولنگ الاؤنس اور دیگر سہولیات فائنلز 7 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے
اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی