سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات, سندھ کے مختلف ڈویزن کے نمائندوں کی شرکت
کراچی 21 ستمبر ؛ بمقام نیو ناظم آباد جیم خانہ، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت ، سندھ اسپورٹس بورڈ کی ایڈمنسٹریٹر آفیسر حاجرہ نواب کی
اور پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے نمائندے وسیم سلیم کی زیرِ نگرانی سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات منعقد کیے گیے
جس میں آئندہ چار برس کے لیے حافظ فرحان عالم صدر اور وجاہت خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، تمام عہدیداران کا انتخاب ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں کیا گیا، جس میں سندھ کے تمام ڈویژن کے ممبران نے شرکت کی۔
انتخاب کے مرحلے میں مبصر کی حیثیت سے دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی جس میں، سید محمد خرم شاہ، سابق ممبر قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی، صدر نیو ناظم آباد جیم خانہ محمد طلحہ، ونگ کمانڈر سلیم شاہ، سہیل گلزار، محفوظ الحق، ہمایوں مناف و دیگر شامل تھے ۔
دیگر کامیاب اراکین میں علیم ستار (سینئر نائب صدر)، محمد آصف(نائب صدر)، عرفان احمد (خزانچی), رشید اقبال (ٹیکنیکل ہیڈ), امتیاز خان (ہیڈ کوچ)، سدرہ شمیم (ومین ہیڈ)، خضر خان (ایتھلیٹ ہیڈ) اور دیگر (نائب صدور) میں دانش میاں نور،
شمس لاکھو، سید شمیم نقوی، ڈاکٹر رخسانہ ظفر، ذولفقار علی شیخ, جبکہ (ایسوسی ایٹ سیکریٹریز) میں ذاکر اللہ، عبد المعز، ثناء عمیر اور (ایگزیکٹو ممبران) میں عبدالمالک بروہی ، صالیحہ سلیمان، نیرا انصاری، ریحان خان، شاہد اختر، منہاج خان، شمس الحادی، رضوان خان شامل ہیں۔
اس موقع پر سندھ کک باکسنگ کی پذیرائی اور کھلاڑیوں کی معاونت کی حکمت عملی کو آنے والے دنوں میں طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔