گلگت بلتستان منی میراتھن ریس عون علی نے جیت لی،
گلگت (سپورٹس لنک) گلگت بلتستان منی میراتھن ریس عون علی نے جیت لی جبکہ زعیم الدین دوسرے اور زین العابدین تیسرے نمبر پر رہے۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ کریم شاہ اور جنرل سیکرٹری سکندر مرزا بھی موجود تھے۔
میرا تھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو 40ہزار روپے، دوسری پوزیشن والے کو 30 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹ کو 20 ہزار روپے کا انعام دیا گیا،
ریس میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیا گیا۔۔اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور گلگت بلتستان اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منی میراتھن ریس سٹی پارک گلگت سے شروع ہوکر
مقررہ فاصلہ دوبارہ اسی مقام پر اختتام پذیر ہوئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے ریس میں حصہ لیا، عون علی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میراتھن ریس جیت لی جبکہ زعیم الدین دوسرے اور زین العابدین تیسرے نمبر پر رہے،
سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین و نائب صدر ایشیاء اتھلیٹکس میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے گلگت میں میرا تھن کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ایسے مقابلے آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔