نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز آئندہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، ہیڈ کوچ چمینڈا واس
ہرارے (نوازگوھر) زیم افرو ٹی 10 ڈیبیو مہم میں دو مسلسل فتح کے بعد نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز تیسرے میچ میں کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی سے شکست کھاگئے۔
اسٹرائیکرز اسکواڈ نے اس سے سبق سیکھتے ہوئے آئندہ میچوں کی بہتر حکمت عملی بنانے کا سوچا ہے جس کا اظہار ہیڈ کوچ چمینڈا واس نے گزشتہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میچمیں کچھ غلطیاں کیں تاہم بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی تھی اس لیے جب مخالف ٹیم آئی تو ہم نے سوچا کہ 150 رنز کا تعاقب کرنا آسان ہوگا۔ تاہم کھیل پر گرفت کی تھیسارا اور اووشکا کی پوری کوششوں کے باوجود کچھ اہم وکٹیں گریں۔
کوچ چمینڈا واس نے وضاحت کی کہ کنڈیشنزواقعی چیلنجنگ تھے، خاص طور پر رات میں کھیلنا۔ لیکن آپ کے پاس پروفیشنل کرکٹر ہو تو یہ بہانہ نہیں چل سکتا۔ جب آپ پہلے دو میچوں سے موازنہ کرتے ہیں تو ہم نے واقعی بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
آنے والے میچز کا ذکر کرتے ہوئے این وائی ایس لاگوس کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید چار میچ کھیلنے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم دوبارہ متحد ہو کر مضبوطی کے ساتھ واپس آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہر میچ ایک نیا موقع ہے اور ہم کنڈیشنز کا بغور جائزہ لیں گے اور ٹھوس حکمت عملی تیار کریں گے۔