کے سی جنکو سولر نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کا کراچی میں آغاز
محمد یحییٰ (اسلام آباد) نے ابو بکر خلیل (لاہور) کو وائٹ واش کیا۔
کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ)
کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے سی جنکو سولر نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوا۔ ملک بھر کے بہترین جونیئرز نے اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور سخت مقابلوں میں حصہ لیا۔
جونیئرز انڈر-18 سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے نتائج کے مطابق محمد یحییٰ (اسلام آباد) نے ابو بکر خلیل (لاہور) کو 0-6، 0-6 سے با آسانی شکست دی، نبیل قیوم (اسلام آباد) نے احسن احمد کو 1-6، 3-6 سے مات دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
تیمور انصاری نے محمد علی خٹک (حیدرآباد) کو 2-6، 0-6 سے ہرایا- جنید مہر (حیدرآباد) نے کرون کمار کے خلاف 0-6، 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔محمد سالار (اسلام آباد) بغیر مقابلے کے زید پنجوانی کی دستبرداری کے بعد آگے بڑھ گئے۔
ابو بکر طلحہ (لاہور) نے شمعون ہدایت کو 0-6، 1-6 سے شکست دی۔اسد زمان (لاہور) نے فیض الیاس کو 3-6، 0-3 سے ہرایا، بعد ازاں فیض نے میچ سے دستبرداری اختیار کی۔
انڈر-14 سنگلز پہلے راؤنڈ کے میں ابراہیم عامر نے فصیح عثمان (پنو عاقل) کو 0-4، 1-4 سے شکست دی۔محمد معاذ (لاہور) نے ارحم شہزاد کو 4-5، 1-4 سے زیر کیا
بوائز انڈر12دوسرے راؤنڈ کے نتائج کے مطابق طارق رفیع نے قاضی احیان کو سخت مقابلے کے بعد 4-1، 2-4، 1-4 سے شکست دی۔گرلز انڈر-18 سنگلز کےپہلے راؤنڈ میں رومیشہ ملک نے آیلا ملک کو 2-6، 1-6 سے شکست دی اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
ٹورنامنٹ کل بھی دلچسپ مقابلوں کے ساتھ جاری رہے گا، جہاں ملک کے بہترین جونیئر اور سینئر کھلاڑی فتح کے لیے کوشاں ہوں ہونگے۔
سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت نے کے سی جنکو سولر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے روز کی تقریب میں شرکت کی اک۔موقع پر اسپورٹس کی دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔