ایبٹ ابادپریمیئر کرکٹ لیگ 6 اکتوبر سے خانسپور کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہوگا ۔ٹرافی رونمائی کردی گئی
ایبٹ آباد: ریجنل سپورٹس آفیسر کےزیراہتمام گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےتعانن سےخنسپور ایوبیہ میں ایبٹ آبادپریمیئرلیگ 6اکتوبر سے شروع ہوگی۔
ٹیپ بال پر سھیلے جانیوالےکرکٹ میں 60 ٹیمیں حصہ لیں کی۔ اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب منعقدہوئی۔جس میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔
ایبٹ اباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسراحمد زمان خان، ڈائریکٹر ٹورازم جی ڈی اے طہماس خان ،
مینیجر ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم شوکت گل جدون،صدر پریس کلب سردار شفیق احمد،تحصیلدارایبٹ آبادشیخ لیاقت،اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر نعمان خان تنولی، عاقب رقیب،اسسٹنٹ عامرشہزاداورسپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین سمیت شائیقین کرکٹ اورکھلاڑیوں نے شرکت کی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طہماس خان,شوکت گل جدون,سردار شفیق احمد,احمد زمان خان اورجنید رحمان نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیل اورکھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کررہاہے
اورخاص طور پر گلیات میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کر رہاہے,ایبٹ آباد ٹیپ بال کرکٹ پریمیئر لیگ اسی سلسلے کی کڑی ہے.
ارایس اوہزارہ احمدزمان نےکہاکہ ایبٹ آباد پریمیئر کرکٹ لیگ میں 60ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انکے ڈراز بھی نکال لئے گئے ہیں لیگ کا باقائدہ آغاز 6اکتوبر کو خانسپور کرکٹ گراؤنڈ پرشروع ہوگا۔
پہلےروز پانچ میچز کھیلے جائیں گے.لیگ کی کامیابی کیلئےتمام۔ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جسکےلیئے مختلف کمیٹیاں تشگیل دیدی گئی ہیں۔