سعودی ویمن فٹ بال پریمیئرلیگ 27 ستمبر سے سعودی عرب میں شروع ہو رہی ہے
جس میں نئی نسل کی ویمن فٹبال پلیئرز کو متعارف کرایا جائے گا۔
خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فٹبال فیڈریشن کے تحت 18 ہفتوں پر مشتمل لیگ کے تحت 90 میچز کھیلے جائیں گے ، ویمن پریمیئرلیگ تیسرے سیزن میں 200 سے زائد پلیئرز نے خود کو رجسٹرکرایا ہے ۔
نئے سیزن کے آغاز سے قبل لیگ میں 15 سے زائد 10 فٹبال کلب سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل پلیئرزنے شرکت کی ہے جن کا تعلق 20 سے زیادہ ملکوں سے ہے۔
سعودی فٹبال فیڈریشن کے چیئرمین یاسر المسحل کا کہنا ہے ہمیں خوشی ہے کہ سعودی خواتین ٹیم بھی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہم ویمن پریمیئرلیگ کے انعقاد پر بہت پرجوش ہیں۔
نئے سیزن کے آغاز سے قبل سعودی فٹبال فیڈریشن میں شعبہ خواتین کی صدر علیا الرشید کا کہنا تھا گزشتہ دو سیزن میں سعودی ویمن پریمیئرلیگ نے بہتری حاصل کی جو خوش آئند ہے،ماضی میں کوئی پروفیشنل ویمن پلیئر نہیں تھی مگر اب 20 ممالک کی ٹیموں سے مقابلے کے لیے تیارہیں۔