شارلٹس ول اوپن سکواش چیمپئن شپ ؛ پاکستان کا پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ شاندار آغاز

 شارلٹس ول اوپن سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں شروع ہونے والی سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی عشب عرفان نے گوئٹے مالا کے ایلیجاندرو اینرکس کو 3 ۔ 0 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

عشب عرفان کی جیت کا اسکور 11-6، 12-10، اور 11-4 رہا جس کے ساتھ انہوں نے ٹاپ ٹیئر ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ بھی جیتا۔ دوسری جانب پاکستانی پلیئر عاصم خان نے برازیل کے ڈیاگو گوبی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3۔ 2 سے شکست دی،

ابتدائی 2 گیمز میں 0-2 کے خسارے میں جانے کے باوجود، عاصم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے باقی 3 گیمز جیت کر میچ اپنے نام کیا اور ان کی کامیابی کا اسکور 5-11، 9-11، 11-8، 11-8، اور 11-8 رہا۔

دوسرے راؤنڈ میں عاصم خان کا مقابلہ مصر کے ورلڈ نمبر 45 یحییٰ النواسانی سے ہوگا، جبکہ عشب عرفان مصر کے ابراہیم الکابانی کا سامنا کریں گے۔

تعارف: News Editor