ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست

پاکستان کے اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

بدھ کو پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگولیا کے شہر اولانبتار میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے کمال چاؤلہ نے پاکستان کے اسجد اقبال کو 2-6 سے ہرا دیا۔

کمال چاؤلہ کی جیت کا اسکور (13-47، 18-47، 71(71)-0، 41-07، 64(40)-0، 43-0، 33-20، 36-29)رہا۔

واضح رہے کہ اسجد اقبال نے منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

تعارف: News Editor