زد ران نے ایک اوور میں 33 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کردی
ہرارے ; نیو یارک لاگوس کے نجیب اللہ زدران نے ڈربن وولوز کے خلاف زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 ایک میچ ایک اوور میں 33 رنز بناکر نئی تاریخ رقم کردی۔
افغان بلے باز نے اننگز کے چھٹے اوور کا آغاز میں لگاتار 3 چھکے لگائے جسکے بعد اگلی دو گیندوں پر دو رنز بنائے اور ایک چھکا مارا ۔ جس کے بعد د ٹیریپانو نے لگاتار تین وائڈ پھینکے اور آخری گیند پر زردان نے پھر چھکا جڑدیا۔
اپنی اننگز پر بات کرتے ہوئے زدران نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی فاسٹ بولر کا مقابلہ کرنے اور اس مخصوص اوور رنز کو آگے بڑھانے کا ارادہ کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس اوور سے قبل 7 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے تھے۔ اس لیے میں نے ریان برل سے کہا کہ میں اس اوور کو کھیلوں گا میں پہلے بھی ٹیریپانو کا سامنا کرچکا اور مجھے اس کی بالنگ کا اندازہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے وہ تیسرے پاور پلے سے قبل آؤٹ ہو گئے لیکن بہت خوش ہوں کہ ان کی ٹیم جیت گئی۔
زادران نے 17 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔