کراچی فیئر پلے ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ہفتہ وار مقابلے 29 ستمبر کو ہونگے

کراچی فیئر پلے ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ہفتہ وار مقابلے 29 ستمبر کو ہونگے

جونیئر، یوتھ اور سینئر کلاس کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لیں گے

کراچی (اسپورٹس لنک) کراچی سٹی باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے جاری کراچی فیئر پلے ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ہفتہ وار مقابلے 29 ستمبر کو دن 11 بجے استاد عبداللہ بلوچ باکسنگ اسٹیڈیم پیپلز اسپورٹس کمپلیکس ماڑی پور روڈ میں منعقد ہونگے

جس میں کراچی کے تمام اضلاع کے جونیئر، یوتھ اور سینئر کلاس کے مرد و خواتین باکسرز حصہ لیں گے جن کے لیئے وزن و ڈراز ہفتہ 28 ستمبر کو شام 4 تا 6 بجے مسلم آزاد باکسنگ کلب ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ہونگے

وزن و ڈراز کمیٹی عبدالرشید بلوچ، عبدالوحید درویش، جمیل خان اور احمد قمبرانی پر مشتمل ہوگا جبکہ مقابلوں کی نگرانی ریفری ججز منجمنٹ کمیٹی کریگی۔

تعارف: News Editor