محمد رضوان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہو گئی، کوہلی ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے جبکہ ون ڈے رینکنگ میں افغان بلے باز گرباز نے تاریخ میں پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی جس کے بعد وہ آٹھویں نمبر پر آ گئے،
قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، وہ بدستور گیارہویں پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی جس کے باعث وہ ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ قومی کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دسویں پوزیشن پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز آل راؤنڈر پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد دوسری جانب ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے سٹار بلے باز رحمان اللہ گرباز
نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے افغانستان کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔