ایمریٹس کا رگبی کے فروغ کیلئے ایشیا رگبی کیساتھ نئی کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان

ایمریٹس کا رگبی کے فروغ کیلئے ایشیا رگبی کیساتھ نئی کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان

 ایمریٹس نے ایشیا رگبی کے ٹائٹل سپانسر کی حیثیت سے نئی کثیر سالہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کے اعلان کے بعد ایشیا بھر کے ممالک میں اس کھیل کو فروغ دینے کے اس کے عزم میں مزید اضافہ ہوگا،

اس شراکت داری سے ایشیا رگبی 36 ممالک میں مختلف ٹورنامنٹس کے ساتھ ساتھ ایشیا رگبی چیمپئن شپ بھی منعقد کرسکے گا۔

ایمریٹس ایئر لائن کے صدر سر ٹم کلارک نے کہا کہ ایمریٹس رگبی کی پذیرائی کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے اور اس شراکت داری سے اس کھیل کی رسائی کو بڑھانے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

ایشیا رگبی کے صدر قیس الذھلائی نے ایمریٹس اور ایشیا رگبی کے مابین اشتراک پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات ایشیا بھر میں اس کھیل کی ترقی کے لئے سٹریٹجک بنیاد کے طور پر خدمات پیش کررہا ہے۔

معاہدے کے تحت ایمریٹس کی برانڈنگ تین سال کے دوران 21 ٹورنامنٹس کا حصہ بنے گی جن میں ایشیا رگبی مین اینڈ ویمن چیمپئن شپس، سیونز سیریز اور یوتھ مقابلے شامل ہیں۔

تعارف: News Editor