انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان

انگلینڈ کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی بھی شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں۔

قبل ازیں فیصل آباد میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں سکواڈ کا حصہ تھے۔

انگلینڈ کیخلاف پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ ; کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 تا 11 اکتوبر ملتان، دوسرا ٹیسٹ 15 تا 19 اکتوبر ملتان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 تا 28 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

تعارف: News Editor