پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ،”
زون چھ نے زون چار کو شکست دے کر چیمپئن بننے کی راہ ہموار کرلی ،”
کراچی ( اسپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چھ نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون چار کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کی چمپئن بننے کی راہ ہموار کرلی۔
ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہو گئے
دوسرے میچ میں زون پانچ نے زون تین کو 150 رنز سے تیسرے میچ میں زون ون نے زون سات کو 183 رنز سے شکست دیدی کے سی سی اے اسٹیڈیم پر زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں138 رنز 40.1 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی
نعمت خان 34،یاسر مشتاق نے 30 رنز بنائے آف اسپنر سیف اللہ نے 59-4 وکٹیں طارق خان 48-3 وکٹیں رضاالحسن نے 27-3 وکٹیں حاصل کیں جواب میں زون چھ کی ٹیم لیفٹ آرم لیگ اسپنر افنان خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے 136 رنز 41.4 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی۔
خواجہ محمد نافع 42،عاشر احمد نے 22 رنز بنائے افنان خان نے 43-6 وکٹیں احد علی نے 05-2 وکٹیں حاصل کیں ۔زون چار کی ٹیم دوسری اننگز میں 151رنز 63 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی
محمد افضل 50،عبداللہ فضل نے 42 رنز بنائے لیفٹ آرم لیگ اسپنر طارق خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 48-7 وکٹیں حاصل کر کے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں رضا الحسن نے 42-2 وکٹیں حاصل کیں
زون چھ نے دوسری اننگز میں جیت کے لئے درکار 154 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر 42.5 اوورز میں پورے کر لئے خواجہ محمد نافع نے شاندار 57 رنز ارباز خان 31، اکبرالرحمن 37 ناٹ آوٹ عدیل میئو نے 21 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے
نعمت خان 51-3 وکٹیں حاصل کیں۔ لانڈھی جیم خانہ گراونڈ پر زون پانچ نے پہلی اننگز میں 317 رنز 71.4 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی معظم ملک 74، جواد محمود 30،شعیب خان 34،وسیم احمد 32،،ارسلان بشیر نے 35 رنز بنائے
اسرار احمد 46-2 وکٹیں رابش احمد 74-2 وکٹیں فہد امین نے 50-2 وکٹیں امیت روی نے 29-2 وکٹیں حاصل کیں جواب میں زون تین کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز41،1 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی عبدالرافع نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
جنید الیاس نے 27-3 وکٹیں حاصل کیں زون پانچ دوسری اننگز میں 159 رنز 36 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی ۔شعیب خان نے 31 رن بنائے اسرار احمد نے 66-6 وکٹیں حاصل کیں زون تین کی ٹیم دوسری اننگز میں155 رنز 42.2 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی
ملک قرار 40 رنز رابش احمد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جنید الیاس 72-5 وکٹیں معظم ملک نے 48-3 وکٹیں حاصل کیں۔ آر ایل سی اے گراؤنڈ گلبرگ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 316 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر 75 اوورز میں بنائے ضیاء الرحمن 72،المان شفیق 64،زبیر دلاور نے 72 رنز بنائے
محمود شاہ نے 76-3 وکٹیں حاصل کیں جواب زون سات پہلی اننگز میں 170 رنز 53،4 اوورز میں بنا کر آوٹ ہو گئی ۔کاشف خان 43 رنز فواد خان نے 33 رنز ناٹ آوٹ اسکور کئے رحمان غنی نے 34-4 وکٹیں حاصل کیں۔
زون ون نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز 38.2 اوورز میں بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی. فضل سبحان 60، طحہٰ محمود نے 34 رن بنائے فواد خان نے 58-5 وکٹیں ظفر علی خان 64-3 وکٹیں حاصل کیں
زون سات کی ٹیم دوسری اننگز میں148 رنز 44.1 اوورز میں بناکر آوٹ ہو گئی نعیم گل 35، حذیفہ منیر نے 35 رنز بنائے رحمان غنی 25-4 مرزا احسن جمیل نے 48-4 وکٹیں حاصل کیں.