ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ ؛ بنگلہ دیش نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیدی

تھمپو: بھوٹان میں ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی۔

پاکستان نے سیمی فائنل میچ کے پہلے ہاف میں 0-1 کی برتری حاصل کی، پاکستان کی جانب سے شہاب احمد نے میچ کے 32 ویں منٹ میں گول کیا۔

دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے بہترین کھیل پیش کیا اور 62 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پنالٹی پر دوسرا گول بھی کر دیا، تاہم اس کے بعد بنگلادیش نے شاندار کم بیک کیا اور مقررہ وقت سے قبل مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 7 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دی۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد بنگلہ دیش کا فائنل میں مقابلہ 30 ستمبر اتوار کو بھارت سے ہو گا۔

تعارف: News Editor