سکوارڈن لیڈرشازب طارق کی شاندارکامیابی،سکواش میں۔ڈبل ہیٹرک کرلی
پشاور: سکواڈرن لیڈر شازب طارق کی شاندار کامیابی، مسلسل چھٹی مرتبہ ایئر فورس اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
سابق ڈی جی اسپورٹس طارق محمود کے صاحبزادے، اسکواڈرن لیڈر شازب طارق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی مرتبہ مسلسل ایئر فورس اسکواش چیمپئن شپ جیت کر ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
شازب طارق نے انفرادی ایونٹ میں مسلسل چھٹی مرتبہ فتح حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ساتھ ہی ٹیم ایونٹ میں بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
شازب طارق کی یہ کامیابی پاکستان ایئر فورس کے کھیلوں میں نمایاں کردار اور ان کی محنت کا نتیجہ ہے، جو انہیں اس ایونٹ کے مسلسل چیمپئن بننے میں مددگار ثابت ہوئی۔