پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان نے شارلٹس ول اوپن سکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
امریکی ریاست ورجینیا میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔