وفاقی وزارت تعلیم کا گرلز سپورٹس کارنیول 2024-25ء کا اعلان

وفاقی وزارت تعلیم نے گرلز سپورٹس کارنیول 2024 کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزارتِ تعلیم کے زیراہتمام گرلزسپورٹس کارنیوال 2024-25ء کا انعقاد 18 تا 20 اکتوبر پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا،

جس میں پاکستان بھر بشمول آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان 4000 طالبات مختلف کھیلوں کے انفرادی وٹیم ایونٹس میں حصہ لیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار گرلز سپورٹس کے میگا ایونٹ میں صرف خواتین بطورٹیکنیکل آفیشلز فرائض سرانجام دیں گی۔

وزارت تعلیم کے سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وچیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد ہونے والے گرلز سپورٹس کارنیوال کا مقصد طالبات میں کھیلوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے قومی سطح پرایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

میگا ایونٹ میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان بھر سے 4000 لڑکیاں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور والی بال کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

گرلز سپورٹس کارنیوال میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کواعلیٰ ترین سہولیات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزارت تعلیم کھیلوں کے ذریعے طالبات کو بااختیار بنانے اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔افتتاحی تقریب 18اکتوبر کو ہوگی۔

تعارف: News Editor