ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان 8 وکٹوں سے کو شکست

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

پاکستان ، سکاٹ لینڈ کی ویمن ٹیمیں دبئی میں ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے جبکہ سکاٹ لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔

پاکستان کی اومیمہ سہیل نے 30 ، منیبہ علی نے 27 رنز اور کپتان فاطمہ ثنا نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔ سکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 60 رنز پر ناقابل شکست رہیں جبکہ سیکیا ہوارلی 48 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔

پاکستانی باؤلر نشرہ سندھو نے سکاٹ لینڈ کی واحد کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تعارف: News Editor