کراچی ریجن نے انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا

"کراچی ریجن نے انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا،

ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین خالد نفیس کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ”

کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ریجن کی ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس کی سربراہی میں توصیف صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی

جس میں محمد توصیف صدیقی ٹورنامنٹ سیکرٹری، مظہر اعوان ،اعظم خان اور دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں میڈی کیم گروپ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا

جس کے تعاون سے 11 سال بعد آر سی اے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں انڈر 19،17،15 کی 3,3 ٹیموں کے لئے قرعہ اندازی کی گئی

جس میں ٹچ می ٹرافی انڈر 15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون ون اور زون 7کی 3,3 ٹیمیں , ووڈورڈ ٹرافی انڈر 17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون5 اور زون 2 کی 3,3 ٹیمیں جبکہ میڈی کیم ٹرافی انڈر 19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون3 اور زون 4 کی3,3 ٹیمیں شرکت کرینگی

تمام زونل آفیشلز سے درخواست ہے وہ اپنی ٹچ می ٹرافی انڈر 15 ٹیموں کے ٹرائلز منعقد کرائیں جن کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2010 انڈر 15 ،یکم ستمبر 2008 انڈر 17 اور یکم۔ستمبر 2006 انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے اہل ہونگے۔

تمام زونز ٹچ می ٹرافی انڈر- 15 انٹر زونل کے ٹرائلز 8 اکتوبر تک کراکراور ہر کھلاڑی کا فارم بھرواکر فارم میں دی گئی

دستاویزات کے ساتھ اسکی مکمّل لسٹ اور زون کے سلیکٹر کے نام فوری طور پر آرسی اے کے آفس میں جمع کرا دیں۔

تمام زونز کو مزید ہدایت کی گئی گئی ہے کہ وہ وہ ٹرائلز منعقد کرتے وقت اسپانسرز کا نام ضرور دیں۔

تعارف: News Editor