این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول "فل کونٹیکٹ کراٹے ایونٹ” کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا۔
گرین فلیگ اسکول اینڈ کالج سسٹم کے چیئرمین عامر ریاض افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
بیسٹ آئی خان نے مجموعی طور پر پہلی اور عمری مارشل آرٹ کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
کراچی (سپورٹس لنک) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے تحت جاری فیسٹیول کا فل باڈی کنٹیکٹ کراٹے ایونٹ کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا،
ایونٹ ڈائریکٹر شی ہان سید شکیل اور ایونٹ سیکریٹری محمد عظیم صدیقی کے مطابق مقابلوں میں پانچ مختلف ویٹ کیٹیگری میں کراٹے کلبوں کے 60 فائٹرز نے شرکت کی۔
فائنل مقابلوں کے بعد 55 کلوگرام میں راشد نے گولڈ، عبد السمیع نے سلور اور مزمل نے برونز میڈل حاصل کیا۔ 60 کلوگرام میں کلیم اللہ نے گولڈ، ایم اکرم نے سلور اور عبدالہادی نے برونز میڈل ، 65 کلوگرام میں سید عمر آغا نے گولڈ،
کامران نے سلور، عمر کاکڑ نے برونز میڈل، 70 کلوگرام میں امان اللہ نے گولڈ اور دلبر خان نے سلور جبکہ 70 کلوگرام سے زائد وزن میں عنایت اللہ نے گولڈ، عامر نے سلور اور نورالحق نے برونز میڈل حاصل کیا۔
نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر اور فیسٹیول کے چیف آرگنائز شی ہان شہزاد احمد نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقعے پر ریفری ججز اور آفیشلز کو شیلڈز ایوارڈ کیں۔ اس موقعے پر مہمانوں میں سینسی نورالامین، شیہان جاوید علی، شیہان ابوطلعت، شیہان عبدالحمید، ماسٹر راجہ غضنفر، شیہان احمد اللہ عمری، سینسی سید عقیل، سینسی سید اشرف علی، سینسی باسط، سینسی عزیز خان، سینسی خورشید سموں اور دیگر موجود تھے۔