این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول "کک باکسنگ ایونٹ” بھی کامیابی سے اختتام پزیر
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر ٹاؤن کراچی جناب فرحان غنی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
کراچی ( سپورٹس لنک) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ کئی روز سے جاری مارشل آرٹس فیسٹیول کا کک باکسنگ ایونٹ بھی کراچی میں کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا،
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر ٹاؤن کراچی جناب فرحان غنی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ یو سی 6 کے چیئرمین چودھری حامد اور کونسلر نعمان سجاد بپی بھی انکے ہمراہ تھے۔
کک باکسنگ ایونٹ کے ڈائریکٹر فیسٹیول کے آرگنائزنگ سیکریٹری ماسٹر راجہ غضنفر ایونٹ سیکریٹری راجہ یاسر اور چیف آرگنائزر شیہان شہزاد احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
کک باکسنگ مقابلوں میں کراچی کے گرلز اور بوائز فائٹرز نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری رزلٹس کے مطابق مقابلوں کے فائنل نتائج اس طرح رہے۔
25 سے 30 کلوگرام میں مزمل نے گولڈ، انس نے سلور اور حسن نے برونز میڈل حاصل کرلیا۔ 31 سے 36 کلوگرام میں عادل نے گولڈ، رحیم نے سلور اور معاذ نے برونز میڈل حاصل کیا۔
41 سے 46 کلوگرام میں خرم نے گولڈ، راجا ارحم نے سلور جبکہ ابوبکر نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔ گرلز کے 41 سے 46 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں ہمیمہ نے گولڈ، حانیہ نے سلور اور ہدا نے برونز میڈل حاصل کرلیا
جبکہ ایک دوسرے مقابلے میں ابتسام نے گولڈ، احمد نے سلور اور ایبی نے برونز میڈل حاصل کیا۔ ہاکی اسٹیڈیم کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن زبیر احمد،
ذوالفقار سیکورٹی سروس کے سی ای او سید قمر عباس اور گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے بحیثیت مہمان خصوصی کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔
اس موقعے پر کیوکوشن کراٹے ماسٹر شی ہان ابوطلعت، سینسی خورشید سموں، گوجوریو ماسٹر شی ہان جاوید علی، معروف کک باکسر راجہ جاوید، کراچی شوٹنگ بال کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی سمیت دیگر اسپورٹس کی شخصیات بھی موجود تھیں
جنہیں نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے صدر اور فیسٹیول کے چیف آرگنائز شی ہان شہزاد احمد نے ایونٹ کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ اس موقعے پر ریفری ججز اور آفیشلز کو بھی شیلڈز ایوارڈ کی گئیں۔