زون چھ نے پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

زون چھ نے پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔”

اکبرالرحمن کی میچ میں نصف سنچری جبکہ ٹورنامنٹ میں طارق خان کی 45 اور سیف اللہ کی 33 وکٹیں.”

کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون چھ نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن زون پانچ کو ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دیکر پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن کی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون پانچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 95 رنز 26 اوورز میں بناکر آوٹ ہوگئی۔ عباد الرحمن اور وسیم احمد 19،19 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

ابھرتے ہوئے نوجوان آف اسپنر سیف اللہ اور لیفٹ آرم لیگ اسپنر طارق خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 19اور 24 رنز کے عوض 4-4 وکٹیں جبکہ رضاالحسن نے 24-2وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں زون چھ پہلی اننگز میں 255 رنز 72.2 اوورز میں بناکر آوٹ ہوگئی .کپتان اکبرالرحمن نے67،خواجہ محمد نافع 36،حبیب اللہ 24،سید حیدر عباس 46،عبدالرحمن 33 رنز نے عمدہ بیٹنگ کی۔

زون پانچ کی ٹیم دوسری اننگز می ایک مرتبہ پھر زون چھ کے باؤلرز کی تباہ کن باولنگ کے سامنے 87 رنز 31 اوورز میں بناکر آوٹ ہوگئی ۔حسن خان 23رنز معظم ملک 25 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر سکے ۔

میڈیم فاسٹ باؤلر علی عمر نے 13-3 وکٹیں طارق خان نے 42-4 وکٹیں حاصل کیں۔ طارق خان نے ٹورنامنٹ میں 45 وکٹیں سیف اللہ نے 33 وکٹیں حاصل کیں

ٹیم کی شاندار کامیابی پر ضیاء احمد صدیقی صدر زون چھ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تعارف: News Editor