پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔
رپورٹ مکمل جانبدار قرار، بیگم عشرت اشرف کو فیڈریشن کا چیئرپرسن بنانے کی توثیق کی گئی،
پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک روپوشی اختیار کرنیوالے باکسر کی آڑ میں فیڈریشن کے عہدداران پر عائد کی گئی پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہوے انکوائری رپورٹ کو مکمل جانبدار قرار دیدیا
جبکہ بیگم عشرت اشرف کو فیڈریشن کا چیئرپرسن بنانے کی توثیق کردی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم ، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری، بیگم عشرت اشرف کے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر انتخاب کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے روئیے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے ایک باکسرکے سرکاری پاسپورٹ پر اٹلی میں روپوش ہونے کے واقعہ کی آڑ میں بے بنیادی رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا جس نے سرکاری پاسپورٹ پر اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی کا سفر کیا جس کے پاس اپنے محکمے کا این او سی موجود تھا ۔
اجلاس میں فیڈریشن کے صدر نےممبران کو باکسنگ کے کھیل کو اولمپک کھیل کے طور پر محفوظ بنانے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جاری پیش رفت اور کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا،
اجلاس میں ایشین جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) اور سکول (بوائز اینڈ گرلز) باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلئے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔