ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ،پاکستان ٹیم کے ٹرائلز مکمل
پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیک بال ٹیم کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں ملک بھر سے چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ،
منتخب کھلاڑی ہنگری، رومانیہ کے ساتھ ساتھ ویتنام میں ہونے والی آئندہ عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ ٹیک بال ٹور میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرپشاور سپورٹس کمپلیکس و چیف کوچ سید جعفر شاہ، راحت میاں چیئرمین ابصار ویلفیئر فاو ¿نڈیشن، جنید احمد نائب صدر کے پی ٹیک بال ایسوسی ایشن، اختر رسول جنرل سیکرٹری مرجڈ ایریاز ٹیک بال ایسوسی ایشن نے ربن کاٹ کر ٹرائلز کا افتتاح کیا
اور کچھ نمائشی سٹروک کھیلے۔ پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ورلڈ کوالیفائرز ٹیک بال چیمپئن شپ کے ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا
جس میں ملک بھر سے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت ٹرائلز میں مردوں کے سنگلز میں ہدایت الرحمان ، خواتین سنگلز میں صفا مروہ ، ڈبلز میں منیم صدیقی اور کامران احمد کا انتخاب کیاگیا ،
جوکہ ہنگری، رومانیہ کے ساتھ ساتھ ویتنام میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ اور ورلڈ ٹیک بال ٹور میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔