ایے ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس کا آغاز ہوگیا

ایے ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس کا آغاز پیر کو فٹبال ہاؤس لاہور میں ہوگیا۔

اس کورس کیلئے کل 16 کوچز کو منتخب کیا گیا ہے جوکہ 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (ایے ایف سی) کے ایلیٹ فٹسال انسٹرکٹر، جو ایرانی فٹسال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں،کی زیر نگرانی کورس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ان کی معاونت پی ایف ایف کے فٹسال ہیڈ ، محمد رضا فاضلی کر رہے ہیں۔ کورس کے پہلے دن ناصر صالح نے اپنے فٹسال کوچنگ کے وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کوچز کو ضروری حکمت عملی اور مہارتوں کی تربیت فراہم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دوسری بار پاکستان میں فٹسال لیول ون کورس کروانے آیا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ شرکاء فٹسال کے بارے میں بھرپور علم حاصل کریں گے جو کہ مستقبل میں پاکستان فٹسال کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

تعارف: News Editor