اسپن باؤلر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، بعد ازاں انہوں نے نجی ٹی وی کو پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی۔
عثمان قا در نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے وہ معروف کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے این او سی کے معاملات سے دل برداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، کافی عرصے سے انہیں این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔
عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔اسپن باؤلر نے کہا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا،
میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔ عثمان قادر اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔
قادر نے پاکستان کے لیے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی کھیلے، زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں ڈیبیو کیا۔ اس کے کیریئر کا آغاز شاندار ہوا کیونکہ اس نے تین میچوں میں 60 رنز کے عوض آٹھ وکٹیں حاصل کیں،
اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اپنے عروج پر، انہیں پاکستان کا بنیادی لیگ اسپنر سمجھا جاتا تھا