پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ; غنی گلاس ۔اسٹیٹ بینک۔ پی ٹی وی اور واپڈا کی کامیابی

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے پہلے روز چار میچوں کا فیصلہ۔

غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنز سے ہرادیا۔

اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو 9وکٹوں سے شکست دی۔

پی ٹی وی نے او جی ڈی سی کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

واپڈا نے کے آر ایل کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

ایس این جی پی ایل کے حسیب اللہ پی ٹی وی کے عماد بٹ ۔

غنی گلاس کے طیب طاہر اور واپڈا کے محمد عارف کی سنچریاں۔

اسٹیٹ بینک کے محمد فیضان کی پانچ وکٹیں اور 84 رنز ناٹ آؤٹ۔

لاہور 3 اکتوبر۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے پہلے روز کھیلے گئے چار میچوں میں غنی گلاس۔ اسٹیٹ بینک۔ پی ٹی وی اور واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی۔

ان میچوں کی خاص بات غنی گلاس کے طیب طاہر۔ ایس این جی پی ایل کے حسیب اللہ پی ٹی وی کے عماد بٹ اور واپڈا کے محمد عارف کی سنچریاں اور اسٹیٹ بینک کے محمد فیضان کی عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی تھی۔

سعید اسپورٹس سٹی بیدیاں لاہور میں غنی گلاس نے دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو کم روشنی کے سبب ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنزسے شکست دیدی۔

ایس این جی پی ایل نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے۔ حسیب اللہ نے گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے128 رنز اسکور کیے ۔

عمیربن یوسف نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے ان دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں155 رنز کا اضافہ کیا۔
عبیدشاہ نے 48 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

غنی گلاس نے جواب میں 45 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے تھے۔

طیب طاہر نے بارہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے128 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 180 رنز کا اضافہ کیا۔حسین طلعت نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔
ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

ہائر ایجوکیشن کی ٹیم 111 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عالیان محمود اور ایکسٹرا کے 24 ۔ 24 رنز سب سے زیادہ تھے۔

محمد فیضان نے 24 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔محمد فیضان نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے گیارہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پی ٹی وی نے او جی ڈی سی کو کم روشنی کے سبب ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 رنز سے شکست دے دی۔

پی ٹی وی نے پہلے بیٹنگ کی اور8 وکٹوں پر 320 رنز بنائے۔عماد بٹ نے آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے105 رنز اسکور کیے۔ فہیم اشرف نے88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

جہانداد خان پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔محمد عمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ او جی ڈی سی نے جواب میں پنتالیس اوورز میں سات وکٹوں پر 250 رنز بنائے تھے۔

ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں واپڈا نے کے آر ایل کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کے آر ایل کی ٹیم 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔معاذ صداقت سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے74 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد ذیشان اور علی رضا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

واپڈا نے دو وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔ محمد عارف نے نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے100 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔افتخار احمد نے 56 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔ان دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں107 رنز کا اضافہ کیا۔

مختصر اسکور۔

ایس این جی پی ایل 306 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔ حسیب اللہ 128 ۔ عمیر بن یوسف 82 ۔عبید شاہ 48 / 4 وکٹ۔

غنی گلاس 273 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 45 اوورز ) ۔ طیب طاہر128 ناٹ آؤٹ ۔ حسین طلعت 79 ۔

نتیجہ ۔ غنی گلاس نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 19 رنز سے جیتا۔

ہائر ایجوکیشن 111 رنز ( 38 اوورز ) ۔ عالیان محمود 24۔ محمد فیضان 24 / 5 وکٹ۔

اسٹیٹ بینک 113 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 11.5 اوورز )۔ محمد فیضان 84 ناٹ آؤٹ ۔

نتیجہ ۔ اسٹیٹ بینک نے 9 وکٹوں سے جیتا۔

پی ٹی وی 320 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز )۔ عماد بٹ 105۔ فہیم اشرف 88 ۔جہانداد خان ناٹ آؤٹ 51 ۔ محمد عمر 74 / 3 وکٹ۔

او جی ڈی سی 250 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 45 اوورز )۔عباس علی 72۔عادل امین 62۔فہیم اشرف 45 / 2 وکٹ۔

نتیجہ ۔پی ٹی وی نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 31 رنز سے جیتا۔

کے آر ایل 238 رنز ( 50 اوورز )۔ معاذ صداقت 74۔محمد ذیشان 54 / 3 وکٹ۔ علی رضا59 / 3 وکٹ۔

واپڈا 239 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ ( 38.5 اوورز ) ۔محمد عارف 100 ناٹ آؤٹ ۔ افتخار احمد 56 ناٹ آؤٹ۔

نتیجہ ۔ واپڈا نے 8 و کٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
Link Situs Toto Slot
xx1toto, situs toto, tabel shio
Situs Scatter Hitam Mahjong Wins 3
xx1toto
xx1toto, situs toto slot, bandar togel
situs toto slot
scatter hitam, black scatter, mahjong wins 3
mahjong scatter
situs toto
black scatter, mahjong wins 3
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
slot gacor bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d slot gacor
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam
bacan4d
bacan4d login
situs toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
bacan4d
xx1toto
slottoto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
ts77casino
ts77casino
ts77casino
ts77casino
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
Scatter Hitam
Situs Toto
toto slot
bacan4d toto terpercaya
scatter hitam
slot mahjong wins 3
mahjong wins 3 black scatter
scatter hitam
ts77casino
ts77casino
tabel shio 2025
bacan4d
akun slot bet 400
bacan4d slot gacor toto
instagram bacansports
situs toto
bacan4d slot toto
scatter hitam
scatter hitam
slot bet kecil
bacansports taruhan bola
slot gacor
Demo Slot
Situs Toto
toto togel
Toto slot gacor
slot gacor bett 200
situs toto
situs toto
bacan4d scatter hitam 2025
bacan4d slot bet 300
bacansport