پاکستان کو پہلی مرتبہ کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔
چیمپئن شپ 24 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہوگی۔ محمد اکرم ساہی
چیمپئن شپ منعقد کروانے کے مقام کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔ اکرم ساہی
اسلام آباد ۔۔۔۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو کراس کنٹری اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔
چیئرمین سائوتھ ایشیا اتھلیٹکس اکرم ساہی کے مطابق چیمپئن شپ 24 نومبر کو پاکستان میں منعقد ہوگی، کراس کنٹری چیمپئن شپ کے مقام کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ منعقد کروانے کے لئے حکومت نے بھی این او سی جاری کر دیاہے ،چیمپئن شپ میں 2 مینز کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
چیمپئن شپ میں سات ملکوں کے مرد کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان شامل ہیں۔ اکرم ساہی