پشاور میں کرکٹر محمد حارث کی دعوت ولیمہ کرکٹرز‘کمنٹیٹرز‘کوچز کی شرکت

پشاور میں کرکٹر محمد حارث کی دعوت ولیمہ

کرکٹرز‘کمنٹیٹرز‘کوچز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے گزشتہ روز ان کی دعوت ولیمہ پشاور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹرز‘کمنٹیٹرز‘کوچز سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی‘

کرکٹر محمد حارث نے ولیمے کے موقع پر کالا رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا‘نوجوان اور رشتہ دار ان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے محمد حارث بھی ان کیساتھ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دئیے‘مہمانوں کی بڑی تعداد ولیمے میں شریک ہوئی

اور مہمانوں کی تواضع مختلف روایتی پکوانوں سے کی گئی جس میں چھوٹا گوشت‘چکن تکہ‘چکن روسٹ‘کباب‘کابلی پلاﺅ‘ساگ وغیرہ شامل تھے جنہیں لوگوں نے بہت پسند کیا۔

دعوت ولیمہ میں آنے والے دوستوں ‘عزیز و اقارب نے ان کے لئے نیک تمنا?ں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں رہتے ہوئے پوری دنیا میں اسی طرح ملک و قوم کانام روشن کرتے رہیں گے ‘

دوسری طرف پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سات اکتوبر سے شروع ہورہی ہے جس کے لئے قومی کرکٹرز آج کل تیاریوں میں مصروف ہیں

تاہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز فی الحال دور ہونے اور ونڈو ملنے پر محمد حارث نے شادی کی امید ہے کہ وہ بھی جلد ہی آنے والے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم میں مصروف ہوجائیں گے۔

تعارف: News Editor