دیگر سپورٹسزمرے کے بغیرویٹ لفٹنگ

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، پاکستانی سہیل سسٹرز نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے

کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں (سہیل سسٹرز) نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔

جنوبی افریقہ کے شہر سن سٹی میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی سیبل سہیل نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ ان کی بہن ویرونیکا سہیل نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

سیبل سہیل نے کلاس بینچ پریس کے 47 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ویرونیکا سہیل 52 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل اپنے کرنے میں کامیاب رہیں۔

چیمپئن شپ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا، بھارت، آئل آف مین، سری لنکا، شمالی آئرلینڈ، ویلز، سنگاپور، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تینوں سہیل سسٹرز شریک ہیں جو ایک اعزاز ہے۔

Related Articles

Back to top button