ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ; پاکستان کا کل روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کل بروز اتوار پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں کل 6 اکتوبر کو اپنے گروپ کا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی،

میچ پاکستانی وقت کے دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

پاکستانی ویمنز ٹیم کا کل 6 اکتوبر کو گروپ اے کا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے ہو گا پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ دئبی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا

میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان فاطمہ ثناء کریں گی

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سکیورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے دھول چٹا چکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تعارف: News Editor