پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ؛ او جی ڈی سی ایل اور واپڈا کی کامیابی

پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ۔ او جی ڈی سی ایل اور واپڈا کی کامیابی۔

ایشال ایسوسی ایٹس اور ایس این جی پی ایل کا میچ ٹائی ہوگیا۔

عثمان خان کی 13 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سےشاندار ڈبل سنچری

لاہور 5 اکتوبر۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے دوسرے راؤنڈ میں کھیلے گئے میچوں میں او جی ڈی سی ایل اور واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی۔

دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل اور ایشال ایسوسی ایٹس کا میچ ٹائی ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک اور کے آر ایل کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ منسوخ کردیا گیا۔یہ میچ دوبارہ کھیلا جائے گا تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ان میچوں کی خاص بات ایشال ایسوسی ایٹ کے عثمان خان کی دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار ڈبل سنچری تھی۔

ان کے علاوہ عباس آفریدی۔ عبید شاہد اور محمد اخلاق نے بھی سنچریاں اسکور کیں
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل اور ایشال ایسوسی ایٹس کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔

ایشال ایسوسی ایٹ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

عثمان خان نے محمد علی ۔ شاہنواز دھانی عباس آفریدی قاسم اکرم اور یاسر شاہ پر مشتمل تجربہ کار بولنگ اٹیک کے سامنے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئےصرف 132 گیندوں پر 13چھکوں اور 16چوکوں کی مدد سے 201 رنز اسکور کیے۔

آفاق احمد نے68 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور4 چوکے شامل تھے۔ محمد علی نے 45 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

ایس این جی پی ایل کی ٹیم 47.5 اوورز میں 351 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر112 رنز اسکور کیے جس میں 7 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرسکے۔ وہ آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے۔عرفات منہاس نے59 رنز بنائے۔ اسد رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں واپڈا نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہائر ایجوکیشن کو 30 رنز سے ہرادیا۔
ہائرایجوکیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز اسکور کیے۔

عبید شاہد نے تیرہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 126 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔علی تاج نے 74 اور محمد جنید نے56 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

واپڈا نے جواب میں38 اوورز میں 4 وکٹوں پر246 رنز بنائے تھے۔ محمد اخلاق نے چار چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 116 رنز اسکور کیے۔

سعید اسپورٹس سٹی بیدیاں لاہور میں او جی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

غنی گلاس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 252 رنز بنائے۔شاداب خان نے چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 81 رنز اسکور کیے۔

جواب میں او جی ڈی سی نے مطلوبہ اسکور 49.2 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کرلیا۔راجہ حمزہ وحید نے 73 رنز اسکور کیے۔عادل امین نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ثمین گل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مختصر اسکور ۔

ایشال ایسوسی ایٹس 351 رنز ( 48.4 اوورز ) عثمان خان 201 ۔ آفاق احمد 68۔ محمد علی 45 / 5 وکٹ۔

ایس این جی پی ایل 351 رنز ( 47.5 اوورز ) ۔ عباس آفریدی 112۔ عرفات منہاس 59 ۔ اسد رضا 70 / 3 وکٹ۔
نتیجہ ۔ میچ ٹائی ہوگیا۔

ہائر ایجوکیشن 312 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز )۔ عبید شاہد 126 ناٹ آؤٹ ۔ علی تاج 74۔محمد جنید 56 ناٹ آؤٹ۔

واپڈا 246 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 38 اوورز ) ۔ محمد اخلاق 116۔

نتیجہ ۔واپڈا نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 30 رنز سے جیتا۔

غنی گلاس 252 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔شاداب خان 81۔

او جی ڈی سی ایل 254 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 49.2 اوورز )۔ راجہ حمزہ وحید 73۔عادل امین 57۔ثمین گل 40 / 3 وکٹ۔

نتیجہ ۔ او جی ڈی سی ایل نے 2 وکٹوں سے جیتا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto