انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس انجری بڑھ جانے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین سٹوکس پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بین سٹوکس کی عدم موجودگی میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی۔
واضح رہے کہ بین سٹوکس دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کی امید ظاہر کی تھی جس کے بعد انہیں سکواڈ میں شامل بھی کیا گیا تھا۔