دیگر سپورٹسفٹ بال
لاہور میں اے ایف سی فٹسال لیول I کوچنگ کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
لاہور میں اے ایف سی فٹسال لیول I کوچنگ کورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
اے ایف سی کے ایلیٹ فٹسال انسٹرکٹر ناصر صالح کی زیر نگرانی چھ روزہ اے ایف سی فٹسال لیول ون کوچنگ کورس ہفتہ کو فٹبال ہاؤس لاہور میں مکمل ہو گیا۔ سابق ایرانی فٹسال کوچ نے پاکستانی کوچز کو فٹسال پر بھرپور آگاہی دی۔
اس موقع پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ ناصر صالح نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دوسری بار انہیں پاکستان مدعو کیا
اور کورس کے انعقاد پر پی ایف ایف کے فٹسال سربراہ محمد رضا فاضلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شرکاء کی کاوشوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کورس پاکستان فٹسال کے لیے عرصے تک مفید ثابت ہوگا۔