پاکستانی حامد خان نے برٹش ٹائٹل باکسنگ فائٹ جیت لی

پاکستانی حامد خان نے برٹش ٹائٹل باکسنگ فائٹ جیت لی

فائنل مقابلے میں ہیریسن گرانٹ کو شکست دیکر برٹش ٹائٹل اپنے نام کیا

حکومت اسپانسر کرے تاکہ مزید ٹائٹل ملک کیلئے جیت سکوں،حامد خان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا ایک اور اعزاز، حامد خان سواتی نے برٹش ٹائٹل باکسنگ فائٹ جیت لی ہے ،

حامد خان نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونیوالی مڈل ویٹ ٹائٹل فائٹ میں کامیابی حاصل کر کے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔

حامد خان سواتی کا کہنا تھا کہ حکومت مجھے اسپانسر کرے اوور سپورٹ کر ے تاکہ مزید ٹائٹل پاکستان کے لئے جیت سکوں تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان حامد خان سواتی نے ایک ایسا کارنامہ کر دکھایا جس کے لیے پاکستان کے ہزارں نوجوان خواب دیکھا کرتے ہیں ۔

حامد خان سواتی مانسہرہ کے علاقے ڈھوڈیا ل کا رہائشی ہے جس نے وسائل نہ ہونے کے باوجود باکسنگ کا وہ ٹائٹل جیت لیا جس کی تمنا دنیا بھر میں باکسنگ کے کھیل سے منسلک تمام نوجوان کرتے ہیں ۔

حامد خان سواتی برطانیہ میں ہونے والے باکسنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بے تاب تھا مگر ان کے والد غریب ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی فیس بھرنے سے قاصر تھے تاہم چیئرمین گوہر گروپ آف کمپنیز حنیف گوہر نے حامد خان سواتی کے خوابوںکی تکمیل کے لیے وہ تمام مالی وسائل مہیا کر دیے

جس کی وجہ سے حامد خان سواتی برٹش ٹائٹل فائٹ میں حصہ لینے کیلئے برطانیہ پہنچا اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کا سفر طے کرتے ہوئے فائنل مقابلے میں ہیریسن گرانٹ کو شکست دیکر برٹش ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

برٹش ٹائٹل باکسنگ فائٹ جیتنے کے بعد حامد خان سواتی کا کہنا تھا کہ یہ ٹائٹل جیتتا اتنا آسان کام نہ تھا ۔حکومت وسائل مہیا کرے تو وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کردوں گا ۔

تعارف: News Editor