اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسپیشل اولمپکس پاکستان اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب

اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو گروم کرنے میں اچھی صحت کا ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔رونق لاکھانی

کراچی۔ ا سپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) اور آرتھوپیڈک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (OMI) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی

جس کے مطابق او ایم آئی کیجانب سے اسپیشل بچوں کی صحت کی اسکریننگ اور فالو اپ کیئر فراہم کرنے کے لئے ایس او پی کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی

جبکہ ایک ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، جو اطفال، کارڈیالوجی اور نیورولوجی میں 2 سے 7 سال کی عمر کے اسپیشل بچوں کی باقاعدہ اسکریننگ کرے گا

تاکہ ذہنی معذوری کے حامل کھلاڑیوں کی صحت کی دیکھ بھال اورفلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے ایم او یو پرا سپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی اور او ایم آئی اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کاشف مصطفیٰ نے دستخط کیے

اس موقع پر 6 کھلاڑیوں کی پائلٹ اسکریننگ اور 16 ایتھلیٹس کی پیڈیاٹرک اسکریننگ کر کے ان کی صحت کا جامع جائزہ حاصل کیا گیا

اس موقع پر او ایم آئی اسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف مصطفی کاکہنا تھا کہ او ایم آئی اور ایس او پی کے اشتراک سے مستقبل میں پیڈیاٹرک اسکریننگ اسپیشل ایتھلیٹس کی صحت اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے

انہیں کھیلوں اور زندگی دونوں میں بااختیار بنائے گی اسپیشل اولمپک پاکستان کے ساتھ شراکت داری ہمارے لئے باعث اعزاز ہے او ایم آئی ذہنی معذوری کا شکار بچوں کو صحت مند بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی

ا سپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو گروم کرنے میں اچھی صحت کا ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے

او ایم آئی کیجانب سے مختلف طبی سہولیات کی فراہمی سے ایتھلیٹس کی جسمانی فٹنس اور انفرادی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئے گی

رونق لاکھانی نے کہا کہ پیڈیاٹرک ایسوسی ایٹ ڈاکٹر عائشہ اعوان بحیثیت کلینیکل ڈائریکٹر OMI میں شعبہ اطفال کے سربراہ پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر شبیر حسین کی نگرانی میں کام کریں گی

جبکہ ڈاکٹر سید علی رضا کنسلٹنٹ ڈینٹل سرجن اور ڈاکٹر میثم اے شیراز کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن اسپیشل بچوں کے دانتوں اور ای این ٹی کی تشخیص کے فرائض انجام دیں گے

مفاہمتی یاداشت کے کلیدی شراکت داروں میں لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ (LRBT) ہمارے ایتھلیٹس کے لیے مفت فالو اپ آنکھوں کی دیکھ بھال فراہم کرے گی

جبکہ ٹرانسفارمیشن انٹرنیشنل ویلنس کلینکس سے ڈاکٹر عائشہ بشیر ثاقب کی نگرانی میں ماہرین نفسیات کی ایک ٹیم کیجانب سے ترقیاتی جائزے اور مکمل تشخیص کو یقینی بنایا جائے گا فالو اپ کیئر اور دانتوں کے حوالے OMI اپنی خدمات فراہم کرے گا

رونق لاکھانی کامزید کہنا تھاکہ ایس او پی ایتھلیٹس کی دانتوں کی خصوصی دیکھ بھال کیلئے رعایتی نرخوں پر اسکریننگ کے لیے التمش انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن ہمارے پارٹنر کی حیثیت سے سہولت فراہم کرے گا

اور جن خاندانوں کو مزید مالی امداد کی ضرورت ہے ان کے اضافی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایس او پی فنڈز اکٹھا کرے گا

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d