ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ اکیڈمی نے جیت لی فائنل میں یوتھ خلیل کلب کو تین صفر سے شکست ،
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقار،
ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے کوچ واصف اللہ ، بختیار عالم فنانس سیکرٹری صوبائی والی بال ایسوسی ایشن اور تجمل خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ،
ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ کا فائنل یوتھ خلیل کلب اور سپورٹس بورڈ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا
جس میں سپورٹس بورڈ اکیڈمی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوتھ خلیل کلب کو25-16, 25-18 اور 25-19 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ،
اس سے قبل پہلا سیمی فائنل یوتھ خلیل کلب اور آفتاب کلب باڑہ شیخان کے مابین مقابلہ ہوا جو یوتھ خلیل کلب نے تھری ون سے جیت لیا
دوسرا سیمی فائنل خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی والی بال اکیڈمی اور محبوب کلب خرکئی کے مابین کھیلا گیاجو سپورٹس ڈائریکٹریٹ والی بال اکیڈمی نے جیت لیا،
انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے بیس کلبز نے حصہ لیا ، آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے