کلاسک پنچ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ابتدائی مقابلے شروع ہوگئے ؛ صدر اصغر بلوچ
نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں محکمہ کھیل اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
علی ڈنو گوپانگ، سینئر سیکشن آفیسر اسپورٹس سندھ
کلاسک پنچ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے ابتدائی مقابلے شروع ہوگئے۔صدر اصغر بلوچ
کراچی (اسپورٹس لنک رپورٹ) سینئر سیکشن آفیسر اسپورٹس سندھ، علی ڈنو گوپانگ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے میں محکمہ کھیل سندھ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
جس کے لیئے ہم ہر قسم کا تعاون کرینگے وہ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ ایرینا ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں ”کلاسک پنچ“ ٹیلنٹ ہنٹ باکسنگ لیگ کے افتتاح تقریب میں مہمان خصوصی سے خطاب کررہے تھے
انہوں نے کہا ہمارے محکمہ کی بدقسمتی ہے جس نے ماضی اور حال میں ہاکی، کرکٹ، کراٹے، فٹ بال، باکسنگ اور کئی کھیلوں میں کھلاڑیوں کی مالی مدد کی جنہوں نے بین الاقوامی سطح پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔
اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ نے کہا نکاپ کراٹے سینٹر کے صدر عبدالحمید، سندھ باکسنگ کے نائب صدر عابد بروہی، سیکریٹری عبدالرزاق، سابق اولمپین رشید قمبرانی، ساؤتھ ایشین گولڈ مڈلسٹ محمد امین، عبدالخالق، شعیب رشید، عدنان بابا، نور باشا،
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے شاہد علی اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔ جبکہ ریفری ججز کے فرائض عبدالرشید، مراد بخش، سمیہ بلوچ، محمد رستم، عبدالوحید درویش، عبدالرحیم، ڈاکٹر شاہد نے انجام دیئے۔
افتتاحی دن 17 مقابلے ہوئے جس میں خواتین کے 05 اور مردوں کے 12مقابلے ہوئے جن کے نتائج یہ ہیں۔ جونیئر کلاس 44 کلو گرام میں عبدالمتین نے محمد سرور کو 3-0 سے، 46 کلو گرام میں عبید نے محمد اسماعیل کو 2-1 سے،
یوتھ کلاس میں 48 کلو گرام میں جنید علی نے نذیر کو 3-0 سے، 51 کلو گرام میں سدیش نے طلحہ کو 3-0 سے 54 کلو گرام میں حسیب نے پیر بخش کو 3-0 سے، سینئر کلاس میں 48 کلو گرام میں محمد اقبال نے مصدق کو 2-1 سے،
54 کلو گرام میں حمدان نے میر حمزہ کو 3-0 سے شکست دی۔ جبکہ خواتین مقابلوں میں 36 کلو گرام میں منائل نے زینب کو 2-1 سے، 42 کلو گرام میں نورالہدی نے عائشہ کو 3-0 سے، 44 کلو گرام میں قراۃ العین نے افشین کو 3-0 سے،
گوہر تاج نے رضوانہ کو 3-0 سے ہرادیا۔ اس لیگ میں 287 مرد و خواتین باکسرز حصہ لے رہے ہیں اور یہ مقابلے ہر ہفتے اتوار کو 29 نومبر تک جاری رہیں گے اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔