خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ ؛ ہزارہ ریجن ٹیبل ٹینس کی 12رکنی ٹیم پشاور روانہ

ہزارہ ریجن ٹیبل ٹینس کی 12رکنی ٹیم پشاور روانہ ہوگئی

ایبٹ آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)

ہزارہ ریجن ٹیبل ٹینس ٹیم خیبر پختونخواہ ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ میں شرکت کے لئے پشاور روانہ ہوگئی 6میل اور6 فی میل کھلاڑیوں پر مشتمل 12رکنی دستہ زاہد خان اور ساجد رفیق مغل کی قیادت میں چمپئن شپ میں صوبہ بھر کے تمام ریجنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

چار روز یہ ایونٹ جاری رہے گا سیکریٹری کے پی کے ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن احمد نواز ملیزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صوبہ بھر میں ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

بلکہ ملکی سطح پر بھی اسے پزیرائی حاصل ہوگی ہزارہ ٹیبل ٹینس کے زاہد خان نے کہا کہ ٹیم نے بھر پور تیاری کی ہے

اورطانشا ء اللہ بہترین نتائج دے گی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہزارہ میں ایونٹ جیت کر ہزارہ کی عوام کو جیت کا تحفہ دیں گے

تعارف: News Editor