ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

قومی کپتان شان مسعود کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

 قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کے 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے۔

شان مسعود نے 67 اننگز میں 2 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے، ملتان ٹیسٹ میں 117 رنز مکمل ہونے پر شان مسعود نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

دوسری جانب ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ جاری ہے، پاکستانی بیٹرز کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے انگلینڈ کے سابق کرکٹرز ملتان کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

سابق انگلش کرکٹرز کیون پیٹرسن اور سابق کپتان مائیکل وان نے ملتان کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی وکٹ باؤلرز کے لیے قبرستان ہے۔

مائیکل وان نے کہا کہ ملتان کی وکٹ سڑک کا منظر پیش کررہی ہے، شان مسعود کی بیٹنگ کو دیکھ کر اچھا لگا کہ انہیں پچ سے بہت سپورٹ مل رہی ہے۔

تعارف: News Editor