پاک انگلینڈ ٹیسٹ: سلمان آغا کے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز8 وکٹ کے نقصان کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔
میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئی ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس وقت کریز پر سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں ۔سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررن مکمل کیے۔