گلف جائنٹس ڈیویلپمنٹ نے آئی ایل ٹی 20 مارولز کو شکست دیدی

گلف جائنٹس ڈیویلپمنٹ نے آئی ایل ٹی 20 مارولز کو شکست دیدی

دبئی (سپورٹس لنک) آئی ایل ٹی 20 ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2024 دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی اوول 1 میں شروع ہوگیا ہے۔

ڈیویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں متحدہ عرب امارات کے 12 کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے 6 اسکواڈز میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔ورتیا اروند کی قیادت میں گلف جائنٹس ڈیویلپمنٹ نے آئی ایل ٹی 20 مارولز کو 56 رنز سے شکست دی۔

اروند کی 64 گیندوں پر 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے جائنٹس کو مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز تک پہنچایا ۔

آریان لاکرا بھی عمدہ فارم میں تھے انہوں نے صرف 18 گیندوں پر تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 37 رنز بنائے۔
مارولز کو رنز کے تعاقب میں ابتدائی وکٹوں کے نقصان اور پارٹنرشپ کے فقدان سے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مارولز کی جانب سے مادھو منوج نائر نے سب سے زیادہ 27 رنز کی محتاط اننگز کھیلی تاہم جائنٹس کی جانب سے ذیشان نصیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں

جبکہ محمد صغیر خان اور محمد زوہیب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ مارولز نے 17.4 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔

تعارف: News Editor